(9 اکتوبر 2026): مہنگائی کے موجودہ دور میں ایک فیملی کا خرچ اٹھانا مشکل ہے مگر ایک بھکاری ایک دو نہیں بلکہ 21 بیویاں رکھتا ہے۔
اس وقت پوری دنیا مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اور متوسط طبقہ بھی اپنے خاندان کی ضروریات زندگی بمشکل پوری کر پا رہا ہے، لیکن مورو میاں نامی ایک بھکاری کا ایک نہیں بلکہ 21 خاندان ہیں یعنی اس شخص نے 21 شادیاں کر رکھی ہیں۔
یہ مورو میاں بنگلہ دیش کا شہری ہے اور 21 شادیوں کے ساتھ اس کا یہ حیران کن بیان بھی ہے کہ اسے اپنی تمام بیویوں کے نام یاد بھی نہیں ہیں۔

بھیک مانگ کر زندگی گزارنے والے بنگلہ دیشی شہری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس نے کبھی بھی خود کسی خاتون کو شادی کی پیشکش نہیں کی، بلکہ خواتین خود اس کے پاس شادی کے پیغام لے کر آتی ہیں۔
مورو کا کہنا ہے کہ اس کو کسی بھی خاتون کا دل توڑنا اچھا نہیں لگتا، اسی لیے وہ ہر شادی کی پیشکش پر ہاں کہتا رہا، یوں آج اس کی 21 بیویاں ہیں۔
اس ساری کہانی کا سب سے حیران کن پہلو یہ ہے کہ 21 شادیوں کا دعوے دار مورو میاں آج بھی ایک کمرے کی جھونپڑی میں رہتا ہے۔