ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی اے ایس افسر کے رویے کا معاملہ چیف سیکریٹری کے ساتھ اٹھایا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر/جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کو کہا کہ انہوں نے ایک سینئر آئی اے ایس افسر کے رویے کا معاملہ چیف سیکریٹری کے ساتھ اٹھایا ہے اور واقعے میں شامل جونیئر جے کے اے ایس افسر کے خلاف کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عمر عبداللہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹس میں کہا کہ سرکاری آن لائن میٹنگ کے دوران آئی اے ایس افسر کا رویہ ایک سینئر افسر سے متوقع معیار کے مطابق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جونیئر افسر کو مبینہ طور پر دی گئی دھمکیوں نے معاملے کو مزید سنگین بنا دیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر ایک ریاست ہوتا تو جونیئر جے کے اے ایس افسر کے ساتھ مبینہ طور پر بدزبانی کرنے والے آئی اے ایس افسر کو اس کے طرزِ عمل کی تحقیقات مکمل ہونے تک جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی حیثیت سے یہ توقع کی جاتی ہے کہ آئی اے ایس افسران پر اختیار رکھنے والے حکام ایک درست مثال قائم کریں اور بدزبانی و دھمکی آمیز رویے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کو انہوں نے چیف سیکریٹری کے ساتھ انتہائی سخت انداز میں اٹھایا ہے اور یقین دلایا ہے کہ متعلقہ جے کے اے ایس افسر کو کسی بھی قسم کی انتقامی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر میں آئی اے ایس افسران پر انتظامی اختیار لوک بھون کے پاس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں