ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشتواڑ میں سروس رائفل سمیت لاپتہ ایس پی او کی لاش برآمد

کشتواڑ/جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں سروس رائفل سمیت لاپتہ ہونے والے اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ حکام نے جمعہ کو اس کی تصدیق کی۔متوفی کی شناخت بشیر احمد ولد موسیٰ ڈار، ساکن وانی پورہ تریگام کے طور پر ہوئی ہے، جو اس وقت پیدل پوسٹ پر تعینات تھا۔
ذرائع کے مطابق، ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ایس پی او کی لاش جمعہ کی صبح برآمد ہوئی، جبکہ اس کی سروس رائفل بھی قریب ہی پڑی ہوئی ملی۔موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے فارنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔پولیس کے مطابق معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں