سمندر کی گہرائیوں میں ایک ایسی انوکھی مچھلی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو تیرنے کے بجائے اپنے پروں کی مدد سے سمندر کی تہہ پر چلتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والی اس مچھلی کو ریڈ لپڈ بیٹ فش کہا جاتا ہے، جو اپنی غیرمعمولی شکل اور شوخ سرخ ہونٹوں کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔
View this post on Instagram
اس مچھلی کی سب سے دلچسپ خصوصیت یہ ہے کہ یہ اپنے مخصوص پروں کو ٹانگوں کی طرح استعمال کر کے سمندر کی تہہ پر آگے بڑھ سکتی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مچھلی اپنے پروں کے سہارے آہستہ آہستہ چل رہی ہے، جیسے کوئی جانور زمین پر قدم اٹھا رہا ہو۔
ریڈ لپڈ بیٹ فش عام مچھلیوں کی طرح تیزی سے تیرنے کے بجائے سمندر کی تہہ پر حرکت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔