ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری

دفاعی تعاون میں اہم پیشرفت، دونوں افواج کا انسدادِ دہشت گردی پر اتفاق، جنگی مہارتوں میں اضافہ۔

October 17, 2026 · اہم خبریں

پاک چین اور پاکستان ملائیشیا مشترکہ فوجی مشقوں کی تقریب کا ایک منظر

پاک چین اور پاکستان ملائیشیا مشترکہ فوجی مشقوں کی تقریب کا ایک منظر

چین اور پاکستان کے درمیان دفاعی تعاون میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت دونوں ممالک کی پہلی مشترکہ فوجی مشق ‘قراقرم 2026’ چین کے صوبے سنکیانگ میں جاری ہے۔ حکام کے مطابق چین کے شہر کورلا میں اس مشترکہ فوجی مشق کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس مشق میں ڈرون آپریشنز، دورانِ حرکت اہداف کی تلاش اور فائرنگ کی خصوصی تربیت شامل ہے۔

دستاویزات اور سرکاری ذرائع کے مطابق پاک چین فوجی مشق میں طویل فاصلے سے نشانہ بازی، مشترکہ کمانڈ اور عملی جنگی مشقوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کی افواج نے انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں اپنے تجربات کا تبادلہ کیا جبکہ پاک فوج کے جوانوں نے جدید چینی ہتھیاروں کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس دوطرفہ فوجی تعاون کا بنیادی مقصد خطے میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنا اور دونوں افواج کے درمیان عملی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی 2 ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق بھی اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اکتوبر 2026 کو شروع ہونے والی اس مشق میں انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں تجربات کے تبادلے، آپریشنل مشقوں اور طریقۂ کار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اس نوعیت کی مشقیں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ فوجی تعاون اور باہمی اشتراک کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں