ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ ٹرالر اور ٹرین کی زد میں آکر خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

کراچی میں الگ الگ حادثات کے دوران خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

ماڑی پور روڈ پر ٹرالر کی زد میں آکر خاتون جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، جبکہ ملیر ہالٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق ماڑی پور روڈ پر کلری تھانے کی حدود میں کلثوم مسجد کے قریب ٹرالر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 35 سالہ اقراء زوجہ عمران کے نام سے ہوئی۔ خاتون کی لاش ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

کلری تھانے کے ہیڈ محرر فرید کے مطابق خاتون کینٹ اسٹیشن کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ٹرالر تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب، ملیر ہالٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر 24 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق لاش ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی، تاہم متوفی کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ ترجمان ریلوے پولیس کراچی کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں