ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں تنائو کم کرنے کیلئے فارمولے پر بات چیت ٗ ہم تفریق نہیں چاہتے ٗ فاروق ستار کو منانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ٗ کنور نوید جمیل
فاروق ستار جھوٹ بول کر قوم کو کنفیوز نہ کریں ٗ میں نے ان کو اپنے ٹکٹ کا مینڈیٹ نہیں دیا ٗ شبیر قائم خانی ٗ یہ تنظیم شہیدوں کی امانت ہے ٗ تقسیم نہیں ہونے دینگے ٗ خالد مقبول صدیقی
کراچی( نیوز ڈیسک / خبر ایجنسیاں) ایم کیو ایم کے اہم رنما عامر خان کی فاروق ستار سے خفیہ مقام پر ملاقات ہوئی۔ تاہم معاملات طے نہیں پاسکے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اختلافات کم کرنے اور گزشتہ کئی دنوں سے جاری چپقلش کو کم کرنے کیلئے عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات نامعلوم مقام پر ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے کچھ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنما شہداء قبرستان فاتحہ خوانی کیلئے گئے ہوئے تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے دو دھڑوں میں جاری تنائو کم کرنے اور معاملات حل کرنے کے فارمولے پر بات چیت کی گئی۔ تاہم ملاقات میں کوئی بریک تھرونہیں ہوسکا۔ ایم کیو ایم کے رہنما کنویر نوید جمیل نے کہا ہے کہ پارٹی الیکشن کروانا فاروق ستارکا اختیار نہیں۔ کنور نوید جمیل نے کہا کہ تقسیم نہیں چاہتے، فاروق ستار کو منانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی کوشش ہے کہ یہتقسیم ختم ہوجائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فاروق ستار ہمارے کنوینر نہیں ہیں۔ انٹرا پارٹی الیکشن کراناکنوینئر کا اختیار ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما شبیر قائم خانی نے فاروق ستار کو دو ٹوک جواب دے دیا شبیر قائم خانی نے کہا کہ قرآن پاک کو بیچ میں نہ لائیں۔ حلفیہ کہتا ہوں کہ اپنے ٹکٹ کا مینڈیٹ انہیں نہیں دیا۔ ایک فرد کی وجہ سے پارٹی کو منتشر قومی موومنٹ بننے نہیں دیں گے۔ شبیر قائم خانی نے فاروق ستار کو کہا کہ جھوٹ بول کر قوم کو کنفیوز نہ کریں۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد رابطہ کمیٹی نے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں شہداء قبرستان یاسین آباد میں شہداء کی قبروں پر حاضری دی۔ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر ان کا غم کئی گنا زیادہ ہے ،یہ تنظیم شہیدوں کی امانت ہے، اسے تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم متحد ہے، سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیو ایم کی سیٹیں محفوظ رہیں گی۔

