ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رائو انوار کی راولپنڈی سے گرفتاری کی اطلاعات

پولیس نے نئی حکمت عملی کے تحت سابق ایس ایس پی کے رابطہ کاروں سے پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کرلیا
رائو انوار جن افراد سے رابطے میں رہے ہیں ان سب کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے، ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ محسود کے ماورائے عدالت قتل میں مطلوب سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار کی راولپنڈی سے گرفتاری کی اطلاعات ذرائع کا کہنا ہے کہ رائو انوار کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم رائو انوار اکی گرفتاری کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی اس سے قبل اطلاع آئی تھی کہ رائو انوار کی گرفتاری کے لیے پولیس نے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے پولیس ذرائع کے مطابق رائو انوار کے رابطہ کاروں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں میڈیا سے منسلک کئی لوگ بھی شامل ہیں جبکہ مقابلے کے دن رائو انوار نے کس سے کیا گفتگو کی سب کے بیانات قلمبند کئے جائیں گے 13 جنوری کو پولیس مقابلے سے پہلے اور بعد میں رائو انوار سے 3 افراد نے رابطے کیے جن میں ان کے اپنے شوٹر ایس ایچ او شعیب اور امان اللہ مروت بھی شامل ہیں۔ پولیس کی نئی حکمت عملی کے تحت رائو انوار کے زیر استعمال 3 موبائل فونز کے کالز ریکارڈ کی چھان بین بھی ہوگی پولیس کا کہنا ہے کہ رائو انوار کی موبائل فون پر کی گئی گفتگو کی ریکارڈنگ حاصل کرلی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں