اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کے دورے پر 23 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 23 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ترک صدر کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہوگا، اس دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ذرایع کے مطابق رجب طیب اردوان اسٹریٹیجک مذاکرات میں شرکت کریں گے، پاک ترک اسٹریٹیجک مذاکرات 23 اور 24 اکتوبر کو ہوں گے، 23 اکتوبر کو مذاکرات میں وزرائے خارجہ بھی نمایندگی کریں گے۔

