دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں زیر آگئیں۔پروازوںکا شیڈول متاثر ہوا جبکہ بیشتر اسکولوں میں تعطیل کردی گئی۔ عرب نیوز کے مطابق دبئی مال بھی بارش سے شدید متاثر ہوا۔ بعض حصوں میں رسائو کے باعث مال میں پانی جمع ہوگیا جس سے وہاں موجود لوگوں کو مشکلات کا سامنا ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ پانی کا رسائو روکنے کیلئے کام کررہے ہیں دبئی مال آپریشنل اور صارفین کیلئے کھلا ہے۔ واضح رہے کہ دبئی کے بڑے مال دنیا کے بڑے مالز میں سے ایک ہے۔ دریں اثناء دبئی پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ بارش کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کیلئے رفتار کو کم رکھیں۔

