English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا فیصلہ موخر

القمر

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت بڑھانے کا فیصلہ مجوزہ اضافے پر اختلاف پیدا ہونے کے بعد مؤخر کردیا۔

چند روز قبل اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے گندم کی امدادی قیمت میں 5 سال کے بعد 50 روپے فی من اضافے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد قیمت 1300 روپے سے بڑھ کر 1350 روپے فی من  ہوجاتی۔ تاہم کاشتکاروں کے نمائندوں نے پیداواری لاگت بڑھنے کے باعث مجوزہ اضافے ناکافی قرار دے دیا تھا۔

وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی آج ( جمعرات کو)  پھر اس معاملے کو زیرغور لائے گی کہ امدادی قیمت 1350 روپے ہی مقرر کی جائے یا پھر مزید بڑھا کر 1400 روپے فی من کردی جائے۔ عالمی سطح  پر گندم کی امدادی قیمت 1450 روپے فی من علاوہ ٹیکس ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گندم کی پیداواری لاگت کا تخمینہ 1349.57 روپے فی من اور سندھ میں 1315.72 روپے فی من لگایا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے