English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انڈرفٹبال کوالیفائنگ مرحلہ،پاکستان کو آخری میچ میں شکست

القمر

مستقط (جسارت نیوز)اے ایف سی انڈر19فٹ بال چیمپئن شپ کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستانی ٹیم عمان کے خلاف آخری میچ میں بھی شکست کھا گئی۔5 ٹیموں پر مشتمل گروپ اے میں پاکستانی ٹیم 5ویں اور آخری نمبر پر رہی۔ گروپ میں عراق اور کویت کی ٹیمیں 7,7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ان دونوں ٹیموں نے3,3 میچز کھیلے ہیں اور امکان ہے کہ یہی 2 ٹیمیں اس گروپ سے اگلے رائونڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہیں گی۔گروپ اے میں پاکستان کے ہمراہ کویت، عمان، فلسطین اور عراق کی ٹیمیں شامل تھیں۔قومی ٹیم نے 4 میچوں میں 11گول کھائے جبکہ اس کے کھلاڑیوں نے صرف2 گول کئے۔ پاکستانی ٹیم کو سب سے بڑی شکست فلسطین کے خلاف ہوئی جس میں اسے 5-1 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔عمان کے شہر مستقط کے السعید فٹ بال اسٹیڈیم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹیم کو گروپ کے آخری میچ میں عمان کے خلاف1-0 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم کو گول برابر کرنے کے مواقع بھی ملے لیکن فنشنگ نہ ہونے کی وجہ سے قومی ٹیم کامیاب نہ ہوسکی۔پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں کویت کے خلاف 2-1 اور تیسرے میچ میں عراق سے 3-0 کی شکست کا سامنا رہا۔قومی ٹیم کے کوچ ناصر اسماعیل نے کہا کہ کافی عرصے سے پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل سرکٹ سے آئوٹ تھی جبکہ باقی تمام ٹیمیں انٹرنیشنل میچز کھیل کر ایکسپوژر حاصل کررہی تھیں۔ ہم نے ایونٹ کی مکمل تیاری کی تھی لیکن مخالف ٹیموں نے تجربہ اور مسلسل کھیل کی وجہ سے ہم پر برتری حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ آخری میچ میں عمان سے ہمارا مقابلہ دلچسپ رہا۔ مخالف ٹیم کو ہمارے کھلاڑیوں نے بلاک کئے رکھا اور ان کے گول پر کئی اٹیک کئے لیکن بدقسمتی سے گول نہ ہوسکا۔ بہرحال میں یہی کہوں گا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے اس ایونٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ اگر ہمیں مستقل پریکٹس اور میچز ملتے رہے تو ہماری کارکردگی اس سے بہتر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے