English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی طاقتوں اور ایران میں جوہری مذاکرات

القمر

 

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے ایران سے بیلسٹک میزائل پروگرام بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ کے روز ویانا میں ہونے والے اجلاس میں جرمنی، فرانس، چین، برطانیہ، چین اور روس کے نمایندوں کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایران سے اپنی جوہری سرگرمیاں معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ایرانی حکومت امریکا کی جانب سے 2015ء میں ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کرنے اور تہران پر پابندیاں عائد کرنے پر کسی کی سننے پر تیار نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سے قبل جمعرات کے روز بھی تہران نے یورپی ممالک کی جانب سے جوہری سرگرمیاں ترک کرنے کے مطالبات کو یکسر مسترد کردیا تھا۔ ایرانی حکا م کا موقف ہے کہ یورپی یونین نے جوہری معاہدے سے امریکی انخلا اور پابندیاں ختم کرانے کے حوالے سے اپنا کوئی کردار ادا نہیں کیا، بلکہ اس معاملے میں برسلز کی پالیسی منافقانہ ہی رہی ہے۔ برسلز حکام اپنی ایٹمی سرگرمیاں ترک کرنے کے لیے دن رات ایران پر زور ڈالتے رہتے ہیں، لیکن پابندیاں اٹھانے سے متعلق انہوں نے واشنگٹن کے سامنے کبھی لب کشائی نہیں کی۔ وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ یورپی اتحاد کے تینوں بڑے ممالک جرمنی، فرانس اور برطانیہ اپنے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ تینوں ممالک ایران کو اقوام متحدہ کی پابندیوں سے بچانے کے لیے ہم درد بن رہے ہیں، تاہم اب تک ان کی کارکردگی صفر رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس حالات میں یورپی یونین کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ تہران کو کسی طرح کی کوئی دھمکی دے یا اس کے لیے کوئی ڈیڈ لائن مقرر کرے۔ یورپی نمایندوں کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں اور ایرانی جوہری پروگرام جاری رہتے ہوئے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے