English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانوی انتخابات پاکستانی نژاد امیدواروں کی جیت کا امکان

کنز رویٹو نے 20 اور لیبر پارٹی نے 19 پاکستانیوں کو میدان میں اتار دیا
پارلیمان کی 650 نشستوں کیلئے 3 ہزار 322 امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں بریگزٹ کینام پر قبل از وقت الیکشن میں کنزرویٹو کا لیبر پارٹی سے کانٹے کا مقابلہ‘ آج برطانوی شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ کنزرویٹو نے بیس اور لیبر پارٹی نے انیس پاکستانیوں کو میدان میں اتار دیا۔ پارلیمان کی650 نشستوں کیلئے3ہزار322 امیدوار میدان میں ہیں۔ بریگزٹ کینام پر برطانیہ میں قبل از وقت الیکشن آج جمعرات کو ہورہے ہیں۔ پارلیمان کی چھ سو پچا س نشستوں کے انتخاب کیلئے55 مسلمان امیدوار بھی شامل ہیں۔ کنزرویٹو نے بیس اور لیبر پارٹی نے انیس پاکستانیوں کو ٹکٹ دیا ہے۔ کنزرویٹو پارٹی نے انیس پاکستانیوں کو ٹکٹ دیا ہے۔ کنزریٹو پارٹی کے رہنمائوں بورس جانسن‘ لیبر پارٹی کے رہنما جیری کوربن‘ اسکاٹش نیشنل پارٹی کے نکولاسٹرجن‘ لبر ڈیمو کریٹس کے جوسوونسن‘ گرین پارٹی آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے شون بیری اور بریگزٹ پارٹی کے تاتمجل فراڑ اپنی جیت کیلئے پر امید ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ہونیوالے انتخابات سے متعلق پارلیمنٹ بننے کا امکان ہے۔ پولنگ کا آغازبرطانوی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہوگا جو رات دس بجے تک جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے