ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان کے حامی افغان فورسز نے 27اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا‘ اسلحہ سمیت طالبان سے جاملے

کابل،غزنی(صباح نیوز+مانیٹر نگ ڈ یسک) افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے طالبان ہمدرد اہلکاروں نے حکومت کے حامی فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے27کو ہلاک کر دیا اوربعد ازاں تمام اسلحہ تحویل میں لے کر طالبان گروپ سے جاملے،فائرنگ سے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں نیم فوجی دستے کے طالبان کے لیے ہمدردی رکھنے والے 7 اہلکاروں نے حکومت کے حامی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں27اہلکارہلاک ہوگئے ۔طالبان حامی اہلکار جاتے ہوئے اپنے ساتھ اسلحہ اور ساز و سامان بھی لے گئے اور مقامی طالبان میں شمولیت اختیار کرلی۔غزنی کے صوبائی کونسل کے صدر ناصر احمد فقیری نے بتایا کہ یہ واقعہ قرع باغ ضلع میں ایک فوجی اڈے پر پیش آیا جہاں فوجیوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی7ساتھیوں کو ہلاک کر دیا تاہم آزاد ذرائع نے27اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔صوبائی کونسل کے صدر صدر ناصر احمد فقیری کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا گروپ7اہلکاروں پر مشتمل تھا اور طالبان کا ہمدرد تھا جب کہ طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے اور 32 فوجیوں کی ہلاکت اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لینے کا دعویٰ کیاہے۔ادھرافغان وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے حملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں