English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔1320 میگاواٹ تھر کول معاہدے پر دستخط ، ایک ارب 91کروڑ لاگت آئیگی

القمر

 

اسلام آباد(اے پی پی) کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے 1320 میگاواٹ کے تھرکول کے بڑے منصوبے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ۔ ایک ارب 91 کروڑ 22 لاکھ ڈالر لاگت آئے گی،تھر بلاک ون کول پراجیکٹ سے مارچ 2021ء
میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی، سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، پی پی آئی بی کی طرف سے لیٹر آف سپورٹ جاری ہو چکا، مالیاتی معاملات جلد مکمل ہونے کا امکان ہے، منصوبہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے۔ پیر کو معاہدے پر پرائیویٹ پاور انفرااسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہجہاں مرزا اور میسرز تھرکول بلاک ون پاور جنریشن کمپنی لمیٹڈ (ٹی سی بی ۔(I کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مینگ ڈونگ ہائی نے دستخط کیے۔ قبل ازیں منصوبے کے لیے بجلی کی خرید و فروخت کا معاہدہ بھی ہو چکا ہے،میسرز شنگھائی الیکٹرک گروپ کمپنی منصوبے کی بڑی اسپانسر ہے،سائنو سن ریسورسز لمیٹڈ کے ذریعے تھر کا کوئلہ فراہم کیا جائے گا۔ منصوبے سے حاصل ہونے والی پیداوار کی ترسیل 660 کے وی کی لاہور ۔ مٹیاری ایچ وی ڈی سی لائن پراجیکٹ کے ذریعے ہوگی۔ عالمی بینک اور آئی ایف سی کے معیار کے مطابق 1320 میگاواٹ ملک کی سستی بجلی نہ صرف قومی گرڈ میں شامل ہوگی ،سالانہ 75 ارب روپے کے زرمبادلہ کی بچت ہوگی ،سرمایہ کاروں کااعتماد بحال ہوگا، اہل تھر کوروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ شاہ جہاں مرزا نے کہا ہے کہ پی پی آئی بی وزیر توانائی کی رہنمائی میں کوئلے اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے ملکی وسائل سے استفادہ کے لیے کام کر رہا ہے اس کوشش میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے جن میں پہلے تھرکول 660 میگاواٹ کے اینگرو، پاور جن اور 84 میگاواٹ کے نیو بانگ اور 147 میگاواٹ کے پیٹرنٹ ہائیڈرو آئی پی پیز کے منصوبوں سے پیداوار کا آغاز شامل ہے، پی پی آئی بی 4290 میگاواٹ کے تھر کے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے 6 اور منصوبوں پر بھی کامیابی سے کام کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے