English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی بیرونی فنڈنگ کیس‘ سماعت 19فروری تک ملتوی

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ کیس کی سماعت 19فروری تک ملتوی کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کی حد تک نوٹس واپس لے لیا ہے۔گزشتہ روز عدالت عالیہ کے سنگل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔ شاہ خاور ایڈووکیٹ نے کہا کہ
ہماری 4درخواستوں کو الیکشن کمیشن کے جانب سے صحیح طریقے سے نہیں سناگیا،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ثقلین حیدر کے پی ٹی آئی کی طرف سے پیش ہونے سے روکنے کو چیلنج کر رکھا ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے