English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحری سفارتکاری،دو پاکستانی جہاز جنوبی افریقہ پہنچ گئے

مشن کمانڈرکی میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں ، بحری تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بحری سفارتکاری کے مشن پر پاک بحریہ کے دو جہاز معاون اور اصلت مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے ،بندرگاہ سائمنز ٹاؤن پہنچنے پر دونوں جہازوں کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کی متنازعہ حیثیت سے جنوبی افریقہ کے حکام کو آگاہ کیا گیا، مشن کمانڈر نے امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا جنوبی افریقہ کے عوام بالخصوص میزبان بحریہ کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا، جنوبی افریقہ کے حکام نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا، پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ عشا یئے میں میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ اور بحری افواج کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے