English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں فوجی چوکی پر حملہ ‘15اہلکار ہلاک( پیپلزموومنٹ کے27ارکان اغوا)

القمر

کابل (اے پی پی+آن لائن) افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں نامعلوم افراد نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت دفاع نے اس حملے میں 7فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں 15 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’دشمن‘‘ نے صوبہ بلخ میں واقع ضلع دولت آباد میں چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 6فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔فوری طور پر کسی گروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے لیکن وزارت دفاع نے اپنے بیان میں طالبان پر اس حملے کا الزام عاید کیا ہے۔دوسری جانب طالبان نے پیپلز پیس موومنٹ کے 27 ارکان کو مغربی صوبے فراہ سے اغوا کر لیا ہے۔ اس تنظیم کے ایک رہنما اقبال خیبر نے بتایا ہے کہ ان کے ساتھیوں کو ہرات سے واپسی پر ضلع بالا بلک کے قریب طالبان اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ لوگ ایک امن مارچ میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔اقبال خیبر کے بقول اس سلسلے میں طالبان سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ان کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے