English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاوید لطیف نے نیب طلبی کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

القمر

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے نیب کی جانب سے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کے لیے جاری کیے گئے ۔ طلبی نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے ان کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری شروع کر رکھی ہے جبکہ اینٹی کرپشن یہی انکوائی پہلی ہی بند کرچکی ہے اور نیب نے انہیں اثاثہ جات کے ریکارڈ کے ساتھ یکم جنوری 2020 ء کو طلب کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق چونکہ وہ مسلم لیگ ن کے رہنما ہے اور وہ حکومتی پالیسی کے خلاف تنقید کرتے رہتے ہیں اس لیے خدشہ ہے کہ نیب انہیں شامل تفتیش ہونے کے موقعے پر گرفتار نہ کرلے۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ نیب کو ان کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکا جائے۔
جاوید لطیف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے