English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کا دامن داغدار نہیں،نیب آرڈیننس پر سیاست شرمناک ہے،فردوس عاشق

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان تقریب سے خطاب کررہی ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے کہا ہے کہ لیگی ترجمانوں کی نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست افسوسناک ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کادامن صاف ، انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں، عدالت نے وزیراعظم کو صادق و امین قرار دیا، بدترین مخالف بھی وزیراعظم پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے، وزیراعظم کا کرپشن کے خلاف بھرپور جہاد جاری ہے، نیب کرپشن کیخلاف کارروائی بھرپور قوت سے سرانجام دے گا، وزیراعظم کو احتساب کا خوف نہیں، ان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے۔ نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔ علاوہ ازیں اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ میرا تعارف سماجی کارکن کا ہے جس پر مجھے فخر ہے ، میں سیاست میں روزگار اور کاروبار کے لیے نہیں آئی۔عمران خان ناممکن کو ممکن کر کے حکومتی ایوانوں میں آیا،نظام کو تبدیل کرنے پر مزاحمت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دکھی انسانیت کے لیے شوکت خانم اسپتال بنایا۔شوکت خانم غریب اور مستحق مریضوں کیلئے امید کی کرن ہے۔پاکستان کا تعارف اسلامی فلاحی ریاست کا تعارف ہے۔ ریاست کی ذمے داری ہے کہ شہریوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریلیف پروگرام حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنیوالے کو اپنے مقصد کو نہیں بھولنا چاہیے، وزیراعظم نے ملک کے ہیلتھ سیکٹر کو تبدیل کرنے کا آغاز کیا ہے۔جس کے لیے اقدامات کے جاررہے ہیں۔
فردوس عاشق اعوان

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے