English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوئی ناردرن صارفین کو 513 ملین واپس کرےگی

اسلام آباد: وزیر اعظم نے سوئی ناردرن کوصارفین سے اضافی بل وصول کرنے پر براہم کا اظہا کیا  جبکہ صارفین کو اضافی رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گیس صارفین کو  کم پریشر کی   فراہمی اور اضافی بلوں  کی مد میں ناجائز بوج ڈالنے پر عمران خان نے براہمی کا اظہا کیا ۔

رپورٹ میں ان علاقوں کی نشاندہی کی گئی جہاں کم  گیس پریش ہونے کے باوجود صارفین سے اضافی بل وصول کیے گئے جس پر وزیر اعظم نے فوری ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن صارفین سے اضافی بل  وصول کیے گئے ان کو رقم واپس کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے مارچ2019 صارفین کو 50 ملین واپس کردیے گئے تھے جبکہ مزید 463 ملین روپے کی رقم کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم   نے ہدایت  دی کے گیس صارفین کو بل  حقیقی گیس پریشرکی فراہمی کی  بنیاد پر جاری کیا جائے جبکہ دیگر علاقوں میں طلب و رسد کی صورتحال پر بھی مسلسل نظر رکھی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے