English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کے خلاف ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کے خلاف ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پییغام میں کہا ہے کہ ننکانہ صاحب واقعہ میرے ویژن کے خلاف ہے، حکومت اس معاملے پر زیرو ٹالرنس دکھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کیساتھ جو سلوک ہو رہا ہے اس میں اور ننکانہ صاحب واقعہ میں بہت فرق ہے، مسلمانوں کو ہدف بنا کر حملے کرنا آرایس ایس ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ مودی اقلیتوں پر ظلم و ستم کی حمایت کرتا ہے.

عمران خان نے مزید کہا کہ مودی حکومت آر ایس ایس نظریے کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنارہی ہے، آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں پر حملہ آور ہو کر سرعام قتل کر رہے ہیں، ان حملہ آوروں کو مودی حکومت اور بھارتی پولیس کی حمایت اور سرپرستی حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے