English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تاجروں کے مطالبات تسلیم، ایف بی آر نے ٹیکس قوانین میں درستی کردی

القمر

اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان نے کہا ہے کہ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ٹیکس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے قوانین میں درستی کردی گئی ہے۔ اتوار کو فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود اور مرکزی کو آرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت رئیل اسٹیٹ بزنس کے مسائل کے حل کیلیے اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلیے فیڈریشن کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات کرے جس میں اس شعبے کے مسائل کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کے جائز مطالبات کو تسلیم کرکے قوانین میں درستی کردی گئی ہے، جس سے کاروبار مزید آسان ہوجائے گا اور اب ادارے کو تاجروں کا تعاون بھی حاصل ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق نئے قوانین کے تحت ہر فروخت پر شناختی کارڈ کی شکل اب قانونی شکل اختیار کرگئی۔ ترجمان ایف بی آر نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ تاجروں کا جائز مطالبہ تھا کہ ان پر عاید کم از کم ٹیکس کی شرح میں کمی لائی جائے کیونکہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے زیادہ شرح کی وجہ سے اپنی فروخت کے اعداد و شمار دینے سے گریزاں تھے۔ تاجروں میں فروخت کے درست اعداد و شمار کے رحجان کو تقویت دینے کے لیے ٹیکس کی کم از کم شرح کو قابل قبول بنایا گیا، اسی طرح تجارتی آسانی کے فروغ کے لیے درمیانے درجے کے تاجروں کو ودہولڈنگ سے چھوٹ دے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے