English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیوایم رہنماؤں پر فردجرم عائد

انسدا ددہشتگردی کراچی کی عدالت نے ایم کیوایم رہنماؤں کے خلاف  اشتعال انگیز مقدمات میں پارٹی کے رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کے مختلف تھانوں میں ایم کیو ایم کے موجودہ اور سابق رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات درج ہیں۔ ان رہنماؤں میں سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی فاروق ستار، عامر خان، خواجہ اظہار، مئیرکراچی وسیم اختر، رؤف صدیقی، قمر منصور، ریحان ہاشمی، حنید لاکھانی، محفوظ یار خان، امجد اللہ اور دیگر ملزمان کیس میں نامزد ہیں۔

ہفتہ کے روز انسدا د دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں بانی ایم کیوایم کی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق ایم کیوایم رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی تو عدالت نے ملزمان پر فردجرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس کے بعد عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا اور کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے