English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی صدر اور وزیر خارجہ نےمعافی مانگ لی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے یوکرین کے مسافرطیارے کوغلطی سے مارگرائے جانے پرمعذرت کرلی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے یوکرین کے طیارے کو غلطی سے مار گرانے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد ایرانی حکومت نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ‘یوکرین کے مسافر طیارے پر میزائل فائر انسانی غلطی ہے جو کہ ناقابل فراموش ہے عظیم سانحے کے ذمہ داروں کو سامنے لانے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایرانی صدر نے اسے ایک تباہ کن غلطی قرار دیتے ہوئے رنج کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاکہ ایرانی فورسز کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔جواد ظریف نے طیارہ مار گرانے کی ایک وجہ امریکا کو بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکا کے پیدا کردہ بحران کی وجہ سے انسانی غلطی ہوئی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسے افسوسناک قرار دیتے ہوئے واقعے پرمعذرت کی اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے