English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سجاول، چوہڑ جمالی سے قادرڈنو شاہ شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار

القمر

سجاول (نمائندہ جسارت) کراچی ، شاہ یقیق اور سجاول کی مین شاہراہ کے لنک روڈ اور چوہڑ جمالی سے متصل شہر چوہڑ جمالی سے قادرڈنو شاہ مین روڈ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، جگہ جگہ گڑھے بن گئے، علاقہ مکین عذاب میں مبتلا، روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا۔ حالیہ بجٹ میں ایم پی اے محمد علی خان ملکانی کی طرف سے 8 کلومیٹر روڈ تعمیر کے لیے رقم مختص کی گئی ہے پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا، جلدی کام کرایا جائے۔ علاقہ مکینوں کا مطالبہ۔ سجاول ضلع کے شہر چوہڑجمالی کے شیدی ہوٹل سے قادرڈنو شاہ تک کا مین روڈ 30 سال قبل بننے والا مین روڈ ٹھوٹ پھوٹ کا شکاربن گیا جگہ جگہ روڈ میں گڑھے پڑ گئے جس کے باعث علاقہ مکین سخت اذیت میں مبتلا ہیں جبکہ روٹ پر چلنے والی گاڑیوں کو بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ علاقہ مکین محمد میمن، شاہد میمن، ملک نذیر میمن، مراد سولنگی اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ 30 سال سے ہم پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مین روڈ کی خستہ حالی کے باعث شدید تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔ مریضوں کو اسپتال پہنچانا بھی باعث زحمت بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ایم پی اے شاہ بندر محمد علی خان ملکانی نے 8 کلو میٹر تک روڈ منظور کرایا پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ روڈ کا کام جلدی شروع کر کے مشکلات سے بچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے