English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کا نام جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کاامکان

پاکستان کا نام آئندہ ماہ  ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 16 فروری کو ہونے والی پلینری میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا، چین کا موقف ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے سدباب کیلیےموثرکوششیں کررہا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر واضح کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مثبت سوچ اور متحرک اقدامات کو تسلیم کرنا چاہیے، چین ایف اے ٹی ایف میں بامقصد اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان کو وائٹ لسٹ میں آنے کیلیے 39 میں سے 12 ووٹ درکارہیں۔

واضح رہے کہ پیرس بیسڈ واچ ڈاگ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس چین کی سربراہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا جس میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستان اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان وفد وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کی سربراہی میں شریک ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے