دہشتگردی کا منصوبہ بھارتی ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس نے مشترکہ بنایا ‘ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے سراغ لگا لیا
اس سے قبل بھارتی جاسوس کو بھی گرفتار کیا جا چکا ، جو پاکستان کی حراست میں موجود اور دہشتگردی کا اعتراف بھی کر چکا ، ذرائع
نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) کرتارپور راہداری پر مودی سرکار کا د ہشتگردی کرانے کیلئے منصوبہ بنانے کا انکشاف ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ کرتارپور راہداری پر مودی سرکار د ہشتگردی کرانے کیلئے منصوبہ بنا رہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا منصوبہ بھارتی ایجنسی راء اور افغانی ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے مشترکہ طور پر بنایا گیا۔میڈیا رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اینٹیلی جنس ایجنسیوں نے دہشتگردی کے منصوبے کا سراغ لگا لیا ہے۔ بھارت پاکستان میں امن و آشتی کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے بھارتی حکومت اپنی ہی ریاست کو نچلے درجے کے ہندوں سمیت تمام تر مذاہب کے لوگوں کیلئے تنگ کردی گئی ہے۔لوگوں سے مذہبی آزادی بھی چھینی جا رہی ہے۔تاہم پاکستان کی جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔ اور نہ صرف پاکستان میں تمام لوگوں کو مذہبی آزادی دی ،بلکہ بھارت میں موجود سکھ برادری کو بھی اجازت دی کے وہ آسانی سے اپنی عقیدت کے مطابق بابا گرونانک کے در کی زیارت کریں۔ تاہم یہ بات بھارت کی ہندو توا حکومت اب پاکستان میں مذہبی آزادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اور ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بھارتی ایجنسی رااور افغانی ایجنسی این ڈی ایس نے دہشتگردی کا مشترکہ منصوبہ بندی بنائی ہے ، جس کا سراغ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے لگا کر اس کو ناکام بنا دیا ہے۔بھارت پاکستان کے قائم کے بعد سے ہی اس طرح کی سر گرمیوں میں ملوث رہا ہے، اس سے قبل بھارتی جاسوس کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے، جو اب بھی پاکستان کی حراست میں موجود ہے اور دہشتگردی کا اعتراف کر چکا ہے۔

