English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غلام سرور اور ظفر مرزا کا اسلام آباد ائرپورٹ پر کوروناوائرس سے متعلق ہیلتھ کاؤنٹرز کا معائنہ

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے پیر کو اسلام آباد ائرپورٹ کا دورہ کیا۔ غلام سرور خان نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کوروناوائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر اور ہیلتھ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔ وزارت صحت کے عملے نے وفاقی وزیر کو چین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کے عمل سے متعلق بریفنگ دی۔ علاوہ ازیںوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد ائر پورٹ کا دورہ کیا اور چین سے آنے والی پرواز کے مسافروں کی پاکستان آمد پر کورونا وائرس کی اسکریننگ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے