English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کا کورونا وائرس کی وجہ سے ممکنہ تفریق پراظہار تشویش

القمر

اقوام متحدہ(جسارت نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس نے کورونا وائرس کے وبائی مرض کی وجہ سے بعض لوگوں کے گروہوں کے خلاف ممکنہ تفریق پر تشویش اظہار کیا ہے ۔ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ ایسا نکتہ نظر اپنانا آسان ہے جو تفریق پر مبنی ہو ، جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا شبہ ہو اور جس میں معصوم لوگوں کے خلاف ان کی نسل رسوائی کا باعث بنے ۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں عالمی برادری کی جانب سے چین کے ساتھ مضبوط تعاون کا احساس ضروری ہے تاہم دوسرے ملکوں کے ساتھ بھی اسی جذبے کا اظہارہونا چاہیے جو اس مرض سے متاثر ہو ئے ہیں تاکہ ان معصوم لوگوں کو رسوائی کا نشانہ نا بنایا جائے جو اس صورتحال سے متاثر ہوئے ہوں۔چین کی جانب سے اس وائرس کے پھیلائوکو روکنے سے متعلق اقدامات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چین اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے بہت سارے وسائل اور استعداد کار کو بروئے کار لایا ہے اور اقوام متحدہ چین کی ان کوششوں کو تسلیم کرتا ہے ۔انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے ادارے اس وبائی مرض سے نمٹنے میں چین کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے