English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ کیخلاف ف گواہی دینے پر 2 عہدے دار برطرف

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے مؤاخذے کی کارروائی سے بری ہونے کے بعد اپنے خلاف گواہیاں دینے والوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے سینیٹ کی کارروائی ختم کے چندہی گھنٹے کے بعد یوارپی یونین میں امریکی سفیر گورڈن سونڈ لینڈ اور یوکرائنی امور کے ماہر و قومی سلامتی کے مشیر الیگزینڈر ونڈمین کی برطرفی کا فیصلہ سنادیا۔ دونوں اہل کاروں نے یوکرائن اسکینڈل میں صدر ٹرمپ کے خلاف بیان دیے تھے۔ ادھر گورڈن سونڈ لینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر نے انہیں فوری طور پر ہٹاکر اب واپس طلب کرلیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق الیگزینڈر ونڈ مین کو برطرفی کے فیصلے سے آگاہ کرکے صدارتی رہایش گاہ سے واپس بھیج دیا گیا۔ ان کے بھائی اور نیشنل سیکورٹی کونسل میں وکیل کے فرائض انجام دینے والے ایویگنی ونڈمین کو بھی فارغ کر کے فوج حکام کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سینیٹ میں مؤاخذے کی کارروائی سے بچ نکلنے کے بعد اب مخالفین کو اپنی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ونڈمین کے وکیل ڈیوڈ پریس مین نے میڈیا کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس نے اپنے طرز عمل سے کرنل ونڈ مین کو پیغا دیا ہے کہ وہ سچ بولنے سے گریز کریں۔ ونڈ مین کے حوصلے نے حکمراں ٹولے کو خوفزدہ کر دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مؤاخذے سے بچ نکلنے کے بعد اپنے سیاسی مخالفین کو آڑھے ہاتھوں لینا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز انہوںنے ایوان کی اسپیکر نینسی پلوسی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بھیانک قرار دیا تھا۔ ڈیمو کریٹک امیدواروں کے درمیان رائے شماری کے نتائج میں تاخیر پر انہیں تنقید کرنے کا موقع مل گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے