ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میںآج سے جمعرات تک سردی کی شدت کم ر�ے گی ،موسمیات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آج(منگل)سے جمعرات تک کراچی میں سردی کی شدت کم رہے گی، تاہم جمعہ کو ایک بار پھرصبح میں موسم خنک اور سردہوجائے گا۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق 11فروری سے 13فروری تک تک کراچی میں سردی کی شدت کم رہے گی، مغربی ہوائوں کے سسٹم کے باعث ملک کے جنوبی حصے کو سائیبرین ہوائیں متاثر کرنا چھوڑدیں گی۔انہوں نے کہاکہ سائیبرین ہوائیں نہ چلنے کے باعث دن میں درجہ حرارت 28سے 30ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ رات میں درجہ حرارت 15 سے 17 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ کراچی میں بھی آج سے سردی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے، رواں سال موسم سرما طویل رہے گا، عام طور پر 15فروری کے بعد موسم گرم ہوجاتا ہے، لیکن اس بار فروری کے آخر تک موسم ٹھنڈا رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں