English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پراسرا ر طور پرلاپتا پولیس افسر نے دوست کو قتل کردیا

القمر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر سپرٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) مفخر عدیل کی پْراسرار گمشدگی اور ایڈووکیٹ شہباز تتلہ کے اغواء کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔سابق اسسٹنٹ اٹارنی ایڈووکیٹ شہباز تتلہ 7 فروری کو اغواء ہوئے، ان کے دوست ایس ایس پی مفخر عدیل 12 فروری کی شب اچانک پْراسرار طور پر لاپتا ہوئے۔فیملی کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ نویں جماعت سے کلاس فیلو تھے، دونوں کی جائدادیں اور کاروبار بھی مشترکہ تھے۔فیملی ذرائع کے مطابق مفخر عدیل، شہباز کی گمشدگی پر پہلے اْن کے گھر والوں کو تسلیاں دیتے رہے اور پھر غائب ہونے سے پہلے شہباز کے گھر والوں کو میسج کیا کہ وہ شہباز کو نہیں چھوڑیں گے۔واقعے کے اگلے روز مفخر کی گاڑی جوہر ٹاؤن میں شاپنگ مال کے باہر ملی۔سی سی ٹی وی کے مطابق گاڑی میں مفخر کے ساتھ دوسرا شخص ان کا مشترکہ دوست اسد بھٹی تھا جو زیر حراست ہے۔ پولیس کو دیے گئے بیان میں اسد بھٹی نے کہا ہے کہ مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کو قتل کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مفخر عدیل نے شہباز کو دھوکے سے ایک جگہ بلا کر گلا دبایا اور لاش تیزاب کے ڈرم میں پھینک دی، قتل کی وجہ کاروباری رقابت تھی۔اْدھر سی سی پی او ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ شواہد فرانزک کے لیے بھجوائے جاچکے ہیں، فرانزک رپورٹ آنے پر معاملہ حل ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے