English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: طالبان کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک

القمر

کابل (صباح نیوز) طالبان جنگجوؤں کا افغان صوبے قندوز میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 14 افغان اہلکار ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق حملہ آوروں اور اہلکاروں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ مقامی طالبان کمانڈرز نے حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ افغان فوجیوں کا بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جبکہ جنگجوؤں نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جنگی ساز و سامان بھی قبضے میں لے لیا اور ایک چوکی پر قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں طالبان حملے میں صرف 5 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوابی فائرنگ سے کئی جنگجو مارے گئے اور بچ جانے والے بھاگنے پر مجبور ہوئے تاہم ہلاکتوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات فرام نہیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان جنگ بندی کے بعد طالبان کی جانب سے افغان فوج اور پولیس پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے