English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو 15 ووٹ درکار

پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اجلاس شروع، بلیک لسٹ کا خطرہ ٹل گیا
پاکستانی سویلین اور فوجی قیادت کی یکساں کوششوں سے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلیک لسٹ کا خطرہ ٹل گیا، پیرس میں FATF کا اجلاس شروع، پاکستان نے 27میںسے 14 نکات پر مکمل عمل کیا، فیصلہ سیاسی و سفارتی کوششوں پر ہوگا،سویلین اور فوجی قیادت کی یکساں کوششوں کے باعث بھارتی عزائم ناکام، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائیگایا پھر مزید 6ماہ رہے گا،’’اسٹیٹ بینک کے ذریعے مالیاتی اداروں کے آڈٹ،وفاقی اور صوبائی محکموں کے باہمی رابطوں کے طریقہ کار‘‘مکمل عمل کیے جانیوالے نکات میں شامل، ذرائع کاکہناہیکہ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ کے نگراں ادارے کی تمام شرائط پر عمل پیرا ہے،دوسری جانب پاکستانی حکام کاکہناہے کہ تمام چیزیں ابھی خفیہ ہیں، اجلاس کے اختتام پر ہی سرکاری موقف پیش کیاجائیگا۔تفصیلات کیمطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے کل 27ایکشن پلان میں سے 14نکات پر پاکستان کی جانب سے مکمل عمل درآمد دیکھا ہیجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک انسداد منی لانڈرنگ کے نگراں ادارے کی تمام شرائط پر عمل پیرا ہو رہا ہے۔ پیرس میں آج سے شروع ہوکر رواں ہفتے تک جاری رہنے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ 2امکانات کیساتھ ہوگایا تو پاکستان کو گرے لسٹ سینکال کر ’’وائٹ‘‘ لسٹ میں ڈال دیا جائے یا 3سے 6 ماہ کی مدت میں مزید توسیع کرتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھاجائے۔گذشتہ ایک سال کے دوران اسلام آباد کی پیشرفت کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کا کوئی بھی امکان مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔اگرچہ ، بھارت نے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کیں لیکن سفارتی محاذ پر بھر پور لابنگ کے باوجود وہ ایسا کرنے سے قاصر رہا۔پاکستان کامیابی کا مظاہرہ کرنے میں اس لئے کامیاب رہا کیونکہ فوج اورحکومت ایک صفحے پر تھے اور قریبی رابطے و ہم آہنگی کے ذریعے پیشرفت کی گئی۔تکنیکی بنیادوں پرپیشرفت کرکے کل 27ایکشن پلان میں سے 14 نکات پر مکمل عمل درآمدکا اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد اب یہ سیاسی اور سفارتی کوششیں ہوگی جو پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر آنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔پاکستانی حکام جو اس وقت پیرس میں ہیںوہ مکمل طور پر خاموش ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے