جمائمہ خان وزیراعظم عمران خان کی بیٹی ٹائرن وائٹ کو پال رہی ہیں‘ برطانوی اخبار کا دعویٰ
یہ اخلاق سے گری ہوئی خبر ہے اور کہیں سے بھی ایسی خبریں آجاتی ہیں‘ ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب
ایسی خبر شریف خاندان کے حوالے سے بھی آتی تو میں اس پر بات نہ کرتا ‘ شہباز گل کی بات چیت
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کی جانب سے امدادی رقم میں خردبرد کی خبر دینے والے اخبار نے کچھ عرصہ پہلے وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے شائع کی گئی خبر سامنے آگئی ہے۔ ڈیلی میل نے کچھ عرصہ قبل خبر شائع کی کہ ’’عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ خان ان کے ایک اور بچے کی ماں بن گئیں ہیں‘‘۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ جمائمہ خان وزیراعظم عمران خان کی بیٹی ٹائرن وائٹ کو پال رہی ہیں۔اخبار نے دعویٰ کیا کہ جمائمہ اور ان کے بیٹوں سلمان اور قاسم کے ساتھ تصاویر میں ایک تصویر میں ایک لڑکی دیکھی گئی ہے جو کہ ٹائرن وائٹ ہے اوراس کے والد وزیراعظم عمران خان ہیں جبکہ اس کی ماں سیتا وائٹ ہے۔ اس حوالے سیسینئر صحافی حامد میر نے ترجمان وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز گل سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ اخلاق سے گری ہوئی خبر ہے اور کہیں سے بھی ایسی خبریں آجاتی ہیں۔شہباز گل نے کہا کہ یہ ایسی خبر شریف خاندان کے حوالے سے بھی آتی تو میں اس پر بات نہ کرتا کیونکہ یہ اخلاق سے گری ہوئی بات ہے۔

