English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نعمت اللہ خان کے انتقال پر جماعت اسلامی حیدرآباد کا اظہار افسوس

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) نعمت اللہ خان کی رحلت سے ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا۔کرپشن کے دور میں انہوں نے امانت ودیانت کی مثال قائم کی۔امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید ،نائب امرا ڈاکٹر سیف الرحمان،عبدالقیوم حیدر،جنرل سیکرٹری مطاہر خان،ڈپٹی سیکرٹری ظہیر الدین شیخ،امرائے زون،اراکین شوریٰ،ناظمین شعبہ جات،ارکان اور کارکنان نے سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعمت اللہ خان کے سینے میں اسلام،پاکستان اور عوام کا درد تھا، انہوں نے دن رات خدمت کرکے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایااوراس سے سب کے دل جیت لیے ۔ تھر کے باشندوں کے لیے انہوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے