حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری تھانے کی حدود میںبااثر افراد کا گھر میں گھس کر خواتین سمیت دیگر پر تشدد، پولیس مقدمہ درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول میں مصروف، مہران دریائے سندھ پارک کے قریب سے نواجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب پنیاری تھانے کی حدود پریٹ آباد میں نسیم نامی خاتون کے گھر میں گھس کر مبینہ طو رپر ملزمان نے شازیہ‘ نسیم اور
فرحان آرائیں کو ڈنڈو اور لاٹھیوں کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنایا اور لہولہان کردیا ۔ نسیم خاتون کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں حارث شہباز‘ عادل ‘ زبردستی داخل ہوئے اوراہل خانہ کو مارپیٹ کرفرار ہوگئے،مقدمے کے اندراج کیلیے پنیاری تھانے میںدرخواست جمع کرادی گئی لیکن پولیس مقدمہ درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔مبینہ ملزم شہباز پنیاری تھانے کی حدود میں مین پوری فروخت کرتاہے اور وہ بااثر ہونے کے باعث پہلے ہی ایس ایچ او کے کمرے میں موجود تھاپولیس مقدمہ درج نہیں کررہی ہے لہٰذا ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کرائی جائے ۔دوسری جانب دریائے سندھ مہران پارک کے پاس سے پانی میں ڈوبی ہوئی لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال میں پہنچادیا، ذرائع کے مطابق نعش کی شناخت امانی شاہ کولانی کے رہائشی نوجوان منظور ولد مقصود کے نام سے ہوئی ہے ۔
حیدرآباد: پریٹ آباد میں بااثر افراد کا گھر میں گھس کر خواتین ودیگر پر تشدد
القمر
