English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدر آباد میں دس روپے والا ماسک 80 روپے کا ہوگیا

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) موقع پرستوں نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی خوف کی لہر کا فائد اٹھاتے ہوئے دس روپے میں عام ملنے والا ماسک80روپے تک کردیا۔تلک چاڑی‘مارکیٹ ٹاور ‘ لجپت روڈ اور ایڈوانی میں سرجیکل ماسک بلیک میں مل رہے ہیں جو ماسک پہلے دس روپے میں دستیاب تھے اب وہ پچاس سے لیکر80روپے میں فروخت ہورہا ہے جبکہ 180روپے میں ملنے والے ماسک کے پیکٹ کی قیمت بارہ سو سے پندرہ سو روپے کردی گئی ہے۔ ماسک کی قیمتوں میں اضافے کی تمام تر اطلاعات ضلعی انتظامیہ کو ہونے کے باوجود وہ کچھ کرنے سے قاصر ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے