اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔
دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کردوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے۔https://t.co/viAdDvK2wO
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 3, 2020
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کردوقومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا ہے، قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان و مال محفوظ نہیں۔
بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان و مال محفوظ نہیں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 3, 2020
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہیں لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے۔آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے۔اقلیتیں تباہ حال ہیں اورمعاشرہ منقسم ہے۔

