English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس: ایران نے 54 ہزار قیدی رہا کردیے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی جیلوں سے 54 ہزار سے زائد قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، ان جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی تھے۔ عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ قیدیوں کے ٹیسٹ کیے گئے اور جن کے ٹیسٹ نیگیٹیو تھے انہیں طویل رخصت دی گئی یعنی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ ایسے قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا جنہیں پانچ سال سے زیادہ عرصے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واضح رہے ایران میں گزشتہ دو ہفتوں میں کورونا سے 77 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے