لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی شاہی محل کے صدر دروازے میں خرابی کے باعث ملکہ الزبتھ دوم واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملکہ الزبتھ دوم کی گاڑی پہنچی تو محل کا خود کار دروازہ کھل نہیں سکا، جس کے بعد ان کے محافظ نے گاڑی سے اتر کر لکڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، تاہم وہ بھی ایسا کرنے میں ناکام رہا۔ اس دوران ملکہ الزبتھ دوم گاڑی میں بیٹھی انتظار کرتی رہیں۔ جب کہ ڈرائیور نے دوسرے دروازے کی جانب جانے کے لیے گاڑی موڑی۔ خرابی دور ہونے کے بعد ملکہ الزبتھ دوم پر بند دروازہ کھل گیا۔
خودکار نظام کے باعث ملکہ برطانیہ پر محل کے دروازے بند‘ باہر انتظار کرنا پڑا
القمر
