ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغیر ٹینڈر جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدنے کی تیاری

چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز ذوالقرنین خان کا کہنا ہے کہ بغیر ٹینڈر چینی خریدنے کی سمری منظوری کیلیے کابینہ کو بھجوا دی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدی جائے گی، شوگر ملز مالکان یوٹیلٹی اسٹورز کو سستے نرخوں چینی دیں گے۔

چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز ذوالقرنین نے کہا کہ جہانگیر ترین سے 20 ہزار ٹن چینی خریدی جائے گی اور جہانگیر ترین نے سب سے کم ریٹ دیے ہیں جب کہ جہانگیرترین کے علاوہ 80 ہزار ٹن چینی مختلف شوگر ملز سےخریدنے کی تجویز ہے۔

چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز  نے کہا کہ جہانگیر ترین 67روپے فی کلو چینی فروحت کریں گے اور دوسرے  شوگر ملز مالکان 70 روپے فی کلو دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ٹینڈر کے چینی خریدنے کی سمری منظوری کیلیے کابینہ کو بھجوا دی ہے اور  وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد چینی خریدی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں