ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا کے پیش نظر باجماعت نماز ادا نہ کی جائے، آیت اللہ سیستانی

بغداد (صباح نیوز)عراق کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ علی سیستانی نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں اجتماعات پر پابندی ہے وہاں باجماعت نماز بھی ادا نہ کی جائے۔عرب میڈیا کے مطابق عراق کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ علی سیستانی سے کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے پیش نظر باجماعت نماز ادا کرنے سے متعلق فتوی طلب کیا گیا تھا ۔اپنے جواب میں آیت اللہ علی سیستانی نے کہاکہ وبا پھیلنے کے باعث جہاں مجمع پرپابندی لگائی گئی ہے وہاں اس پابندی پر سختی سے عمل کیا جائے اور اسے سنجیدگی سے لیا جائے۔ عراقی میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی سیستانی نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث گزشتہ جمعے کی نماز ادا نہیں کی تھی اور ایسا سابق عراقی صدر صدام حسین کی حکومت گرنے کے بعد پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں