English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈین خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

القمر

جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ اور کینیڈین خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ  میں بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔کینیڈین وزیراعظم کے دفتر جاری اعلامیے کے مطابق  خاتون اول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں ، صوفی گریگوری ٹروڈو فی الوقت قرنطینہ میں  وقت گزاریں گی ۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی صحت اچھی ہے اور ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہدایت کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر وزیراعظم 14 روز کیلئے تنہائی میں رہیں گے۔ وہ گھر پر رہ کر ہی اپنی تمام ذمے داریاں انجام دیں گے جبکہ ٹروڈو کل عوام سے خطاب بھی کریں گے۔

کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ صوفی ٹروڈو کی لندن سے واپسی کے بعد اُن پر نزلہ زکام سے ملتی جلتی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔جس کے بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے بین الاقوامی رہنماؤں اورسربراہان کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ تاہم انہوں نےگزشتہ روز  تمام ملاقاتیں منسوخ کردیں ہیں۔

یاد رہے کہ کینیڈا میں گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے 150 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر کیس اونٹاریو اور برٹش کولمبیا میں ہیں۔ کینیڈا میں اب تک کورونا کے سبب ایک شخص جان کی بازی ہار چکاہے ۔

واضح رہے کہ صوبے اونٹاریو میں کورونا کے 60 کیس سامنے آنے کے بعد تمام اسکولوں کی بندش کا اعلان کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے