English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب نے2ہفتوں کیلئےبین الاقوامی پروازیں معطل کردیں

القمر

سعودی عرب نے 2 ہفتوں کے لیے بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں جب کہ مردم شماری کا عمل بھی عارضی طور پر روک دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ کی خاطر حفاظتی اقدامات کے تحت تمام انٹرنیشنل فلائٹس 2 ہفتوں کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی بندش کا آغاز 15 مارچ بروز اتوار سے  شروع ہوگا۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے خطرے کے پش نظر ملک بھر میں جاری مردم شماری و خانہ شماری کا عمل روک دیا گیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ مردم شماری و خانہ شماری کا عمل  محکمہ صحت کی جانب سے مہلک وبا سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت تاحکم ثانی روکا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مملکت میں اس وقت تک کورونا وائرس کے 86 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے