چین نے 76 روز بعد ووہان شہر کو آمدورفت کے لیے کھول دیا ہے۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کے شہر ووہان میں معمولات زندگی بحال ہوگئی ہے 76 روزہ لاک ڈائون کے بعد ووہان میں آمدورفت کو کھول دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق 76 روزہ لاک ڈائون کے خاتمے پر جشن کے ساتھ ووہان کے شہری نئے ولولے کے ساتھ گھروں سے باہر نکل آئے۔
یاد رہے کہ چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان میں جان لیوا کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد چینی حکام نے ووہان میں مکمل لاک ڈائوں کردیا تھا۔
واضح رہے کہ ووہان سے پھیلنے والا خطرناک کورونا وائرس سے پورے چین میں 3331 افراد ہلاک اور 81740 افراد متاثر ہوئے۔
جان لیوا وائرس نے چین کے بعد دنیا کا رخ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں پھیل گیا ،اب تک دنیا بھر میں مہلک مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 31 ہزار 973 تاہم ہلاکتوں کی تعداد 82 ہزار 096 ہے جبکہ متاثرہ مریضوں میں سے 3 لاکھ 22 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
