English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوالٰہیار،الخدمت فائونڈیشن کے تحت طبی عملے میں سیفٹی کٹ کی تقسیم

القمر

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) الخدمت ویلفیئر اسپتال کے ایڈمنسٹریر محمد یونس قائم خانی نائب صدر الخدمت فائونڈیشن شوکت خان قائم خانی، ضلعی امیر جماعت اسلامی دیدار حسین بہرانی نے کورونا وائرس کی وبائی بیماری سے اپنے اسٹاف کو بچانے کے لیے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر عملے کو سیفٹی کٹ فراہم کی جانے والی تقر یب سے محمد یونس قائم خانی اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بچائو کے لیے حکومتی انتظامات ناکافی اور اعلانیہ ریلیف فنڈ بھی کہیں نظر نہیں آرہا۔ جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت نے اس وقت تک سندھ سمیت پورے پاکستان میں 45 کروڑ روپے کا راشن ودیگر سامان لاک ڈائون سے متاثرہ افراد میں تقسیم کرچکی ہے۔ امدادی راشن کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کے لیے اچھی ساکھ کے حامل معززین کو شامل کیا جائے۔ کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز سمیت کام کرنے والا پیرا میڈیکل اسٹاف ہمارے ہیروز ہیں، حکومت نے ان کو بھی ضروری حفاظتی سامان سے محروم رکھا ہے، جس سے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ لاک ڈائون مزید بڑھا تو معیشت اور بھوک و افلاس کی صورتحال مزید سنگین ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزید کہا کہ کورنا وائرس ہمارے گناہوں کا نتیجہ اور اللہ کی طرف سے آزمائش ہے۔ قدرتی آفت سے لڑنا نہیں بلکہ بچنا ہے۔ گناہوں سے توبہ استغفار اور رجوع الی اللہ کے ذریعے سے ہی اس وبا سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے الخدمت کو امدادی سرگرمیوں میں شامل کیا تو امانت، دیانت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کریں گے، کیوں کہ ہمارے پاس تجربہ اور تربیت یافتہ رضاکاروں کی پوری ٹیم موجود ہے۔ ضلع کے مختلف مقامات پر قائم الخدمت کچن سے روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں گھرانوں تک تیار کھانا بھی پہنچایا جارہا ہے۔ پورے ملک میں الخدمت اس وقت منظم انداز میں آگاہی مہم، راشن اور تیار کھانے کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اپنے اسپتالوں اور طبعی عملے کے ساتھ کورونا کیخلاف جدوجہد میں عملی طور پر شریک ہے۔ بے لوث رضاکاروں نے ہر مشکل اور آفت میں قوم کی خدمت کی ہے اور کورونا کیخلاف جدوجہد میں بھی الخدمت کے رضاکار فرنٹ لائن پر موجود ہیں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ڈاکٹر عبدالقادر سومرو کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی گئی۔ لاک ڈائون کے بعد سے اب تک ضلع بھر میں ہزاروں سفید پوش گھرانوں کو گھر کی دہلیز پر راشن پہنچایا گیا۔ ضلع میں ہزاروں ماسک اور سینی ٹائزر کی تقسیم کے ساتھ الخدمت کے رضاکاروں نے بھر پورآگاہی مہم چلائی اور عوام کو کورونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئیں۔ مشکل و امتحان کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہوکر کورونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے، سندھ بھر میں پھیلے ہوئے الخدمت کے رضاکار مستحقین کے گھروں تک فوری راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچائو کے حوالے سے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے ہونے والی تباہی کو سمجھیں، گھروں میں رہیں، استغفار کریں، حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں، باہر نکلنے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کریں، دہاڑی دار مزدوروں میں راشن کے حوالے سے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے