English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس شمال مشرقی شام میں فوجی قوت بڑھانے میں مصروف

القمر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی جانب سے فرات کے مشرق میں جاری آپریشن منبع امن کے بعد سے روس شام کے شمال مشرق میں اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقامی ذرائع سے موصول معلومات میں پتا چلا ہے کہ روس کا تقریباً 50 گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ گزشتہ روز الرقہ کے علاقے عین عیسیٰ سے روانہ ہو کر آپریشن منبع امن کے علاقے کے جنوب مشرقی ہمسائے تل التمر پہنچا اور وہاں سے قامشلی کی تحصیل کے مرکز کی طرف روانہ ہو گیا۔ بکتر بند گاڑیوں، فوجیوں اور ٹینکوں پر مشتمل قافلہ تحصیلی مرکز کے جنوب مغرب میں واقع قامشلی ہوائی اڈے کی روسی فوجی پوسٹ پر تعینات ہو گیا ہے۔ ترکی کے منبع امن آپریشن کے بعد روس نے قامشلی ائر پورٹ پر اپنی پوسٹ کو عارضی گھر تعمیر کرکے مزید وسیع کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منگل کے روز بھیجی گئی کمک سے پہلے بھی پوسٹ پر کم از کم 200 فوجی، درجنوں بکتر بند گاڑیاں، ٹینک اور 6 ہیلی کاپٹر موجود تھے۔ اس عسکری پوسٹ کے اعلیٰ افسران علاقے میں اپنے زیرِ قبضہ بنگلوں میں قیام پذیر ہیں۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اضافی فوجی طاقت کے ساتھ روس مشلی کے مشرق میں امریکی فورسز کے زیرِ قبضہ رومیلان پیٹرول تنصیبات پر دباؤ میں اضافہ کر دے گا۔ واضح رہے کہ ترکی نے 9 اکتوبر 2019ء کو علاحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے ؍ وائی پی جی کے خلاف آپریشن منبع امن کا آغاز کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے